ہماری راہ میں آ کر دیا جلا دیتے |
یہاں سے کوچ کا تھوڑا تو حوصلہ دیتے |
غمِ فراق ہمارا بھی ہم سفر ہوتا |
ہمیں عقب سے بس اک بار تو صدا دیتے |
معاف کر کے گلے سے ہمیں لگا لیتے |
ہمیں نجات کا کوئی تو راستہ دیتے |
ہم اپنے جرم کا خود ہی ثبوت دے دیتے |
ہمارے پاپ کی سب سے کڑی سزا دیتے |
بچھڑتے وقت ہميں ان نے کچھ ملا ہی نہیں |
کچھ اور دیتے نہ دیتے پہ بد دعا دیتے |
معلومات