اصول والوں اصول کیا ہے |
دلیل کیا ہے فضول کیا ہے |
گناہ کہتے ہیں آپ کس کو |
تمہاری نظروں میں بھول کیا ہے |
حقیر یہ بھی ہے گر خدارا |
تو پھر بتاؤ قبول کیا ہے |
کرونہ تسلیم حق بھی ضد پر |
یہی تو ہے اور جہول کیا ہے |
وہ فاطمہ ہے وہی ہے زہرا |
بتاؤں کیا کیا بتول کیا ہے |
یہ لوگ باغی ہیں رب کے ان کو |
امام کیا ہے رسول کیا ہے |
معلومات