| غفلت میں پڑے رہنے سے کچھ کام نہیں بنتا |
| قیمتی سمجھتے ہوئے ہر گھڑی کو گزارنا پڑتا |
| موجیں تو اٹھتی ہیں سمندر میں روانی سے |
| محض کنارے بیٹھنے سے راستہ نہیں نکلتا |
| ہوتے ہیں ویران گھر جیسے بے فکری والے دل |
| انجان راہوں کا مسافر کبھی منزل پا نہیں سکتا |
| مرتے ہیں جن کیلئے وہی زخم بھی دئے جائیں |
| رہبر ہی اکثر رہزن کا کردار نبھاتا ہوا نظر آتا |
| بہت ممنون حالات کے تھپیڑوں کا بھی ناصر |
| تاریخ کے سیاہ باب پلٹنے کا سنہرا موقع ملتا |
معلومات