| یا حبیبِ خدا اشرف الانبیاء تم خدا کی قسم نور ہی نور ہو |
| کوئی تم سا نہیں اے شہِ دُو سَرَا تم خدا کی قسم نور ہی نور ہو |
| لفظ خاموش ہیں علم عاجز یہاں اور ہمت نہیں ہے قلم میں کوئی |
| کیسے لکھ پائے کوئی تمہاری ثنا تم خدا کی قسم نور ہی نور ہو |
| آپ سے ہے جہاں میں بہاروں کا رنگ آپ کے دم سے روشن ہیں کون و مکاں |
| آپ جیسا نہیں ہے کوئی باخدا تم خدا کی قسم نور ہی نور ہو |
| آپ کی ذات ہے وجہ تخلیق کل سب جہانوں کی رحمت بھی تو آپ ہیں |
| عرش سے فرش تک ہے یہی اک صدا تم خدا کی قسم نور ہی نور ہو |
| چاند سورج ستاروں کی یہ روشنی آپ کے نور کی ہی یہ خیرات ہے |
| اہل ایمان کا ہے یہی فیصلہ تم خدا کی قسم نور ہی نور ہو |
| ان کا ارشاد سچ ان کی ہر بات سچ اے عتیق ان کا پیغام ہے دین حق |
| میرا ایمان بھی ہے یہی برملا تم خدا کی قسم نور ہی نور ہو |
معلومات