| ادھورے خواب |
| زندگی کے ماہ و سال کی گردش میں |
| جب ہر شے وقت کی گرد میں دھندلا جاتی ہے |
| تب بھی |
| ادھورے خواب دل کے نہاں خانوں میں |
| راکھ میں دبی چنگاری کی طرح |
| محفوظ رہتے ہیں |
| یہی خواب |
| کسی صبح کی پہلی کرن بن کر |
| دل کے دریچوں پر دستک دیتے ہیں |
| اور یہ |
| نامکمل خواب ہی |
| انسان کو |
| کیمیا کرنے کا ہنر رکھتے ہیں |
معلومات