| یہاں کوئی کنارہ ہے؟ |
| کوئی اپنا سہارا ہے؟ |
| اندھیرا چھا گیا ہے یاں |
| ادھر کوئی ستارہ ہے؟ |
| اسی نے حال پوچھا ہے؟ |
| اسے بو لو گزارا ہے |
| یہ میرا حال بھی دیکھو |
| تمہیں کیا یہ گوارا ہے؟ |
| گلے غیروں کے کیا کرنے |
| مجھے اپنوں نے مارا ہے |
| خنک ہے شام اے دلبر |
| میں نے دامن پسارا ہے |
| یہ دل ڈوبا ہے اے قرنی |
| نظر کیسا نظارہ ہے |
معلومات