| ٹوٹنے سے بچنا تھا یہ بہت ضروری تھا |
| ٹوٹ کر بھی جُڑنا تھا یہ بہت ضروری تھا |
| دشت کا یہ موسم بھی تیرے ہاتھ بدلے گا |
| ہر جنم کا سپنا تھا یہ بہت ضروری تھا |
| بوجھ ان گناہوں کا میرے دل سے ہلکا ہو |
| تیرے در پہ جھکنا تھا یہ بہت ضروری تھا |
| توبہ کی بدولت ہی اُس جہاں میں جنت کا |
| سبزہ زار اگنا تھا یہ بہت ضروری تھا |
| ان سے کون پوچھے گا اس ستم ظریفی کا |
| منصفوں سے ڈرنا تھا یہ بہت ضروری تھا |
| رات دن نہ روتا تو غم سے لڑ بھی سکتا تھا |
| خود سے آپ لڑنا تھا یہ بہت ضروری تھا |
| اس جہاں میں سب کا سب بار بار دھوکہ ہے |
| دھوکہ کھا کے رونا تھا یہ بہت ضروری تھا |
| کب کہو گے ظاؔہر سے جاتے جاتے مڑ آنا |
| لَوٹ آؤ کہنا تھا یہ بہت ضروری تھا |
معلومات