کہیں مندر دیکھ جلایا ہے
کہیں مسجد میں خوں بہایا ہے
خود حرکتیں دیکھ بتا، ایسا
اسلام کہاں سے لایا ہے
کس مذہب سے ہو، سوچتا ہوں
پر کچھ نہ سمجھ میں آیا ہے
تعلیم نبی کی بھول گئے
شیطاں کا سبق پکایا ہے
محشر میں پیش نہیں ہونا؟
کیوں خلقِ خدا کو ستایا ہے
کس دین کے پَیرو ہو ظالم
اسلام نے امن سکھایا ہے
مت چھوڑ محبت کا دامن
یہ مسلم کا سرمایہ ہے

0
4