| دل و جان میں ہے عقیدہ فلسطین |
| یہ توقیر و عظمت کا جزبہ فلسطین |
| لہو میں ہے لت پت ہمارا فلسطین |
| مگر ہے عدو پر طمانچہ فلسطین |
| ہوئیں بدر کی یادیں تازہ کرم سے |
| نہ آساں تجھے ہے ہرانا فلسطین |
| عمر ؓ اور ایوبیؒ کی فتحیں ہیں یاد |
| ہے تاریخ پھر سے جگانا فلسطین |
| تری شان قرآن میں بھی بیاں ہے |
| تو مانند قبلہ و کعبہ فلسطین |
| یہ افواج دجال پائے ہزیمت |
| عیاں ہوں گے جب مہدی ؑ، عیسیؑ فلسطین |
| تقاضائے ملی ہے ہو جائیں اک ہم |
| ضروری ہے غیرت دکھانا فلسطین |
| کہ پیغام ناصؔر یہی عید کا ہے |
| تجھے روح میں ہے بسانا فلسطین |
معلومات