نبی مصطفیٰ کا میں در مانگتا ہوں
مدینے میں شام و سحر مانگتا ہوں
جو حسنِ نبی کے ہے کرتی نظارے
خدایا میں ایسی نظر مانگتا ہوں
وہ آنکھوں سے دیکھوں مدینہ کے جلوے
میں گلیوں میں اُس کی گزر مانگتا ہوں
ہے رحمت نگر یہ مدینہ سخی کا
ہو سینے میں دلبر مگر مانگتا ہوں
یہ اوجِ فلک پر میں تقدیر دیکھوں
میں قدموں میں آقا کے سر مانگتا ہوں
زہے بڑھ کے عیدوں سے دیدار اُن کا
رہے پھر جو قائم جگر مانگتا ہوں
ہو محمود تجھ کو نبی کی زیارت
دعاؤں میں تیری اثر مانگتا ہوں

0
18