صدا کہہ رہی ہر ادا کہہ رہی ہے |
جفاؤں میں ڈوبی وفا کہہ رہی ہے |
نیا سال سب کو مبارک خدایا |
فقط اک مسلسل صدا کہہ رہی ہے |
زباں سے ٹپکتے ہیں لفظوں کے آنسو |
نگاہوں سے پڑھتی نگہ کہہ رہی ہے |
زمینء چمن گل ، اگاتی ہے کانٹے |
چمن کی یہ تازہ فضا کہہ رہی ہے |
خدا سے چمن پہ نگہ مانگتے ہیں |
یہ ارشدؔ کی رو رو دعا کہہ رہی ہے |
مرزاخان ارشدؔ شمس آبادی |
معلومات