زمانہ ہو گیا پُرنور آ گئے ہیں حضورؐ
ہوئی ہے تیرگی بھی دور آ گئے ہیں حضورؐ
خوشی سے چہکی وہ بلبل, پھر آئی فصلِ گُل
خزاں چمن سے ہوئی دور آ گئے ہیں حضورؐ
اُتاری ہم پہ خدا نے بہت بڑی نعمت
خدا کے اِس پہ ہیں مشکور آ گئے ہیں حضورؐ
حضورؐ آپ ہی کے آنے سے ہوا ہے شاد
دلِ شکستہ و رنجور آ گئے ہیں حضورؐ
یہ تو ہے سنتِ پروردگارِ دو عالم
مناؤ سب خوشی بھرپور آ گئے ہیں حضورؐ
یتیموں نے سر اُٹھایا گداؤں کی بڑھی شان
یوں بدلا دنیا کا دستور آ گئے ہیں حضورؐ
وہ دیکھو بیٹیوں کے پاسبان آ پہنچے
چَمک دَمک اُٹھا مقدور آ گئے ہیں حضورؐ
گُلِ چمن خوشی سے لہلہاتے ہیں شاہدؔ
فضائیں ہوتی ہیں مسرور آ گئے ہیں حضورؐ

0
70