| ہاتھ میں ہتھوڑا ہے تھیلے میں سرہانا ہے |
| یعنی کام کرنا ہے اور لیٹ جانا ہے |
| ہم پری جمالوں کی حالتوں سے واقف ہیں |
| اپنا حسن والوں سے واسطہ پرانا ہے |
| پھول اس کے چہرے کو دیکھ کر نکھرتے ہیں |
| ہم نے اس کو پھولوں کے سامنے بٹھانا ہے |
| وہ نہیں نکلتی ہے چھوٹی چھوٹی سوچوں سے |
| ہو گا کیا ڈرامے میں؟ آج کیا پکانا ہے؟ |
| ہم نے تیرے خوابوں کو ٹوٹنے نہیں دینا |
| ان کا اپنے ہاتھوں سے کنکوا اڑانا ہے |
معلومات