اے میرے پیارے مصنف
مرے روح پرور، مرے جاں فزا
ساری کہانیوں کے مصنف
میری کہانی کا بھی
تو نے اک کہانی میرے لیے بھی لکھی
جس کا مین کردار مجھے چنا
تُو ہی جانتا ہے آگے کیا ہو گا
میں کیسے ایکٹ کروں گا، بھلا یا برا؟
اب تک کہاں کہاں غلطیاں کیں
مجھ سے کتنے گناہ ہوئے
اَن گنت تو مجھے یاد ہیں
اور جو مجھے نہیں یاد
میں نہیں جانتا آگے کہاں کہاں
پھر مجھ سے ہوں گی نافرمانیاں
میرے ایکشنز اور کن ری ایکشنز پر تجھے غصہ آئے
کیا ایسا ہو سکتا ہے؟
اے میرے پیارے مصنف
کہانی کے ایک کردار کی ضد پر
پلاٹ میں کچھ تبدیلیاں کر دو
میں نے جہاں جہاں تجھے ناراض کیا یا کروں گا
وہ سب مٹا دو
چونکہ میں بے بس ہوں
کسی دن تجھے ناراض کر دوں
اور تو راضی نہ ہو پھر
کیا ایسا نہیں ہو سکتا؟
اے میرے پیارے مصنف
مجھے ڈر ہے اس کہانی آفرین کا
مین کردار نہ بدل جائے
قطار در قطار ہیں مجھ سے اچھے اداکار
اے میرے پیارے مصنف
کردار کا چہرہ نہ بدلنا
وہ کیا کرے گا؟
میں تجھ سے پھر کہہ رہا ہوں
اے میرے پیارے مصنف
یہ میری کہانی ہے، میری کہانی

7