تیرے غم بھی خوشی سے سہتے ہیں |
کیا محبت اسی کو کہتے ہیں |
کرب ہے، درد ہے، جلن ہے بڑی |
ہم محبت میں کیا نہ سہتے ہیں |
تجھ کو دیکھے بنا سکون نہیں |
دیکھ کر تجھ کو ہم تو جیتے ہیں |
تیری رسوائیوں کا ڈر ہے ہمیں |
ذکر پر تیرے چپ ہی رہتے ہیں |
بے رخی تیری دل دکھاتی ہے |
ضبط کرتے ہیں، آنسو پیتے ہیں |
عشق تجھ سے ہے، پر نہ کہتے ہیں |
آہ بھرتے ہیں، لب کو سیتے ہیں |
معلومات