سہمے لوگوں کو دیکھتا ہوں |
چھپتے ہاتھوں کو دیکھتا ہوں |
اپنے اپنوں سے فاصلے ہیں |
اجڑے شہروں کو دیکھتا ہوں |
واپس آتے گھروں کو روتے |
بھوکے چہروں کو دیکھتا ہوں |
سانسوں کو بھی دبا کے لیتے |
زندہ مردوں کو دیکھتا ہوں |
شب کو اٹھتے سفید جھنڈے |
جیسے کفنوں کو دیکھتا ہوں |
اپنی حالت پہ مضطرب ہوں |
اپنے زخموں کو دیکھتا ہوں |
جن کے دل پر مہر لگی ہے |
اندھے بہروں کو دیکھتا ہوں |
اچھے لمحوں کی آس باندھے |
اٹھتی نظروں کو دیکھتا ہوں |
ڈھلنے والے وبا کے دن ہیں |
چڑھتی صبحوں کو دیکھتا ہوں |
معلومات