عاشقِ مصطفی، پیارے احمد رضا
ہیں بریلی کے شہ، پیارے احمد رضا
احمدِ مجتبیٰ کا وہ ہیں معجزہ
میرے رب کی عطا ، پیارے احمد رضا
تیرے در پر بُلا پیارا جلوہ دِکھا
ہے یہ سائل ترا ، پیارے احمد رضا
جن کی ہر ہر ادا سنتِ مصطفی ﷺ
صوفیِ با صفا، پیارے احمد رضا
جن کی ہر اِک صدا ہیں وہ حق کی ثناء
غوث کا لاڈلا ،پیارے احمد رضا
حامد و مصطفی ہیں یہ تیری عطا
علم کی ہیں ضیا، پیارے احمد رضا
یا الٰہی ملے عشق خیر الوریٰ ﷺ
آپ کر دو دعا پیارے احمد رضا
زور باطل کا نیست و نابود ہو
کر کرم کی عطا ، پیارے احمد رضا
خوف کیوں ہے تجھے اے غلامِ رضا
ہیں ترے مقتدا، پیارے احمد رضا
مجھ کو جو کچھ ملا وہ ہے تیری عطا
علم و حکمت شہا ، پیارے احمد رضا
باغ جنت ہمارا بریلی بنا
جب سے تم ہو وہاں ، پیارے احمد رضا
وارثِ مصطفیٰ , عاشقِ مرتضیٰ
ہو وہ تم ہی شہا پیارے احمد رضا
ہم کو عطّار بھی تیرے در سے ملے
واہ کیا ہے عطا ، پیارے احمد رضا
کہہ گئے ہیں یہ ایوب رضوی ہمیں
آپ لو گے بچا ، پیارے احمد رضا
تیرے درشن کو آنکھیں ترس ہیں گئیں
اب تو جلوہ دکھا پیارے احمد رضا
مجھ سے بدکار سے اس خطاکار سے
رہنا راضی سدا ، پیارے احمد رضا
میری ناقص سمجھ، اور تیری ثناء
مجھ سے کب ہے ہوا ، پیارے احمد رضا
رکھنا لطف و کرم نور پر تم شہا
ہے یہ تیرا گدا ، پیارے احمد رضا

327