تمنا ہے یہ مدت سے مگر ایسا نہیں ہوتا |
خردمندوں کے سر میں عشق کا سودا نہیں ہوتا |
کوئی چہرہ کسی کی چاہتیں ہردم ستاتی ہیں |
عجب دل ہے یہ تنہائی میں بھی تنہا نہیں ہوتا |
بچا پائے نہ مجھ کو سیر دریا کر رہے تھے جو |
اگر ہوتا کوئی ملاح میں ڈوبا نہیں ہوتا |
اگر ہوتی محبت واقعی مجھ سے مسلمانوں |
تمہارے ملک میں قانون کیا میرا نہیں ہوتا |
تمہاری بے وفائی میں تڑپ کر مر ہی جاتے پھر |
ہماری زندگی میں یار گر دوجا نہیں ہوتا |
معلومات