| حسن کردار جو نبھاتے ہیں |
| عزت و افتخار پاتے ہیں |
| رمز و ایما سے آشنائی ہو |
| "زخم کھا کر بھی مسکراتے ہیں" |
| قلب کو تقویت ہو حاصل گر |
| نور آگاہی میں نہاتے ہیں |
| چومتے سنگ میل ان کے قدم |
| بخت اپنا جو آزماتے ہیں |
| گر کمر بستہ ہو جائے دہقاں |
| کشت سر سبز لہلہاتے ہیں |
| انسداد گھٹن جو کر سکتے |
| آشیاں پیار سے بساتے ہیں |
| آشتی کے ہوں معتقد ناصؔر |
| امن کی باتیں لب پہ لاتے ہیں |
معلومات