گولو مولو ، موٹو یار |
برفی سے ہے اس کو خار |
بسکٹ کا ہے وہ شوقین |
شربت پیتا ہے ذوقین |
کَل وہ شہر سے لایا کار |
جس کی کُل ہیں بتیاں چار |
بسکٹ کار پہ لینے جائے |
ہَن ہِن پی پپ کرتا آئے |
دیکھ کے اُس کو سارے خوش |
جیسے چاند سے تارے خوش |
گولو مولو گھر کا چاند |
خوشیاں ہو نہ جائیں ماند |
امی نے کی خاص دعا |
یارب کرنا خیر سدا ! |
معلومات