اے خدا سارے عالم کا واجد ہے تو |
خاک ہوں میں خدا اور خالد ہے تو |
اے خدا غیض سے تیرے ڈرتا ہے دل |
کیوں کہ میرے گناہوں کا شاہد ہے تو |
ہر گھڑی دل مرا تیرے سجدے میں ہے |
بندگی کے لیے مولا واحد ہے تو |
اے خدا پوری دنیا میں غافل ہیں وہ |
تجھ کو کہہ دیں جو مولا کہ جامد ہے تو |
بس ترے ہی خیالوں میں حامد ہوں میں |
میرے مولا یہ سچ ہے کہ ماہد ہے تو |
آس رہبر ! نہیں کچھ بھی تیرے بغیر |
اے خدا رہبروں کا بھی قائد ہے تو |
معلومات