عشق تم ہو ، مشک تم ہو عجب تم ہو
میری اس شاعری کا اک سبب تم ہو
انتہا ، ابتدا تم اور وفا تم ہو
اب کہوں کیا، ادا تم ہو، ادب تم ہو
شام دن رات سب ہے فکرِِِِ یاََری میں
جان تم ہو، جہاں تم ہو، محب تم ہو
پھول تم اور کلی تم، زندگی تم ہو
معرکہ دل میں فاتح بن ، غضب تم ہو
کیا عبث شکوہ کرتا ہوں، شکایت بھی
آگ تم آب تم کاشف کا ڈھب تم ہو
ہستی بستی، یا قریہ قریہ میں تم ہو
دور تک آتے جاتے جاں بلب تم ہو
یوں بھی آگے یا پیچھے، نیچے اوپر تھے
سامنے بھی ملے تم ہو ، عقب تم ہو

0
5
314
غالبا اساتذہ غیر مانوس بحر میں لکھے گئے کلام کو بے وزن ہی قرار دیتے ہیں مشق سخن کے لیے خوب ہے۔

0
مشاکل مسدس سالم
فاعِلاتن مفاعیلن مفاعیلن

یہ غیر مانوس بحر ہر گز نہیں، پسندیدگی کا شکریہ

0
غالباً قلتِ مطالعہ کی وجہ سے مجھے ایسا محسوس ہوا ہوگا آپ کی بحر میں اساتذہ کے دو چار رائج کلام اگر ممکن ہو تو عنایت فرمائیے

0
I'd be pleased to put forth here on my availability and essence of time :)

0
Looking forward desperately

0