شہادت یہ دیتا جو قرآن ہے
خدا بھی نبی کا ثنا خوان ہے
کرے یادِ آقا اگر من حزیں
یہ ان سے محبت کی پہچان ہے
سدا نعمتیں رب کی کونین میں
نبی ان کے قاسم یہ ایمان ہے
بلایا خدا نے دنیٰ میں انہیں
بتایا جہاں کو یہ ذیشان ہے
ہے آلِ نبی سے درخشاں جہاں
نبی کا یہ نوری گلستان ہے
نہیں سایہ کوئی کہیں حشر میں
مگر سایہ دامانِ سلطان ہے
ہیں محمود آقا شفیعِ جزا
یہ ربتہ ہے اعلےٰ بڑی شان ہے

39