غزل |
کب خرد پاسبان ہوتی ہے |
عاشقی امتحان ہوتی ہے |
جس پہ سجدہ کیا ہو عاشق نے |
وہ زمیں آسمان ہوتی ہے |
ہم تو گزریں گے بے خطر ہو کر |
زندگی مہربان ہوتی ہے |
کوئی بڑھ کر ہوا کا ساتھ تو دے |
دوستی بادبان ہوتی ہے |
اس سے جب بھی ملے ہیں ہم یارو |
پاس اک داستان ہوتی ہے |
اس کے لب پر کسی کا نام آۓ |
پھر تو کچھ اور شان ہوتی ہے |
ایسے لگتا ہے جب نماز پڑھیں |
کتنی جلدی اذان ہوتی ہے |
وہ جو دل کھول کر سناتا ہے |
شاعری کی زبان ہوتی ہے |
وہ جو چاہے یہاں تبھی طارقؔ |
اس طرح آن بان ہوتی ہے |
ڈاکٹر طارق انور باجوہ۔لندن |
معلومات