سب نبی سے اعلی درجہ آپ کا
ساری دنیا میں ہے چرچا آپ کا
سب سے پہلے جائے گا جنت بلال
اس کے حق میں ہے یہ صدقہ آپ کا
ہیں فدا تو آپ پر حورو ملک
چاند جیسا ہے جو چہرہ آپ کا
شمس لوٹا اور قمر ٹکڑا ہوا
ہے یقینًا ایسا جلوہ آپ کا
آپ دیتے ہیں دعا دشمن کو بھی
یہ ادا کتنا ہے عمدہ آپ کا
آپ سے خوشبو ملی ہر پھول کو
مشک جیسا ہے پسینہ آپ کا
چاہتا ہوں دید میں بس آپ کی
ہوں دوانہ بے تحاشا آپ کا

0
65