دلوں پر تو حکومت ہے نبی کی آل کی لوگو |
ضرورت ہی نہیں اس میں تو قیل وقال کی لوگو |
نبی نے ان کے بارے میں وصیت کی ہے امت کو |
ضمانت ہیں وہ مومن کے بلند اقبال کی لوگو |
ہدایت کیلے دنیا میں دونوں کی ضرورت ہے |
قران پاک کی لوگو نبی کی آل کی لوگو |
وہ پیاسے کو پلاتے ہیں وہ بھوکے کو کھلاتے ہیں |
مدد کرتے ہیں دنیا میں وہ ہر بد حال کی لوگو |
محبت کرتے ہیں دنیا میں جو بارہ سے چودہ سے |
قدر ہوگی انھی لوگوں کے بس اعمال کی لوگو |
بتاءے کیا تمھیں قاسم کہ وہ ذیشان عالی ہیں |
وہ کرنیں ہیں خدا کے نور اور جمال کی لوگو |
معلومات