انسان جو بہتر کرنے ہوں
استاد کو بہتر کرتے ہیں
اسکول جو بہتر کرنے ہوں
انداز کو بہتر کرتے ہیں
ٹعلیم سے دامن بھرنے ہوں
اخلاق کو بہتر کرتے ہیں
‏انمول جو سب کو بننا ہو
کردار کو بہتر کرتے ہیں
اعمال جو بہتر کرنے ہوں
افکار کو بہتر کرتے ہیں
معیار جو بہتر کرنے ہوں
اخلاص کو بہتر کرتے ہیں
سنسار جو بہتر کرنا ہو
گھر بار کو بہتر کرتے ہیں
افواج جو بہتر کرنی ہوں
اوزار کو بہتر کرتے ہیں
دیوار جو بہتر کرنی ہو
بنیاد کو بہتر کرتے ہیں
اشعار جو بہتر کرنے ہوں
الفاظ کو بہتر کرتے ہیں
انجام جو بہتر کرنے ہوں
آغاز کو بہتر کرتے ہیں

0
58