| اس میڈیا کے دور میں فرصت کہاں گئی | 
| نعمت تھا وقت، آج وہ نعمت کہاں گئی | 
| مسلم بتا کہ تیری اخوت کہاں گئی | 
| تقوی کی تھی جو دولتِ عظمی کہاں گئی | 
| ہر روز اک سے اک نئی آفت کو دیکھ کر | 
| حاصل ہمیں جو ہوتی وہ عبرت کہاں گئی | 
| سیرت میں اُنؐ کی سب کے لیے رہنمائی ہے | 
| تابع جو اُنؐ کے ہوتی وہ سیرت کہاں گئی | 
| حیران ہوں کہ آج بشر سوچتا نہیں | 
| ہوتی ہے جو نجات کی صورت کہاں گئی | 
| طاہرہ مسعود | 
 
    
معلومات