زندگانی میں پیار کا موسم
کوئی لائے بہار کا موسم
بن کے آئے وہ خواب کی تعبیر
ساتھ لائے قرار کا موسم
وصل کی اک امید ہے دل میں
ہائے یہ انتظار کا موسم
روح میں وہ مجھے کرے شامل
دل پہ ہو برگ و بار کا موسم
ہم نے دیکھا ہے عشق میں رہؔبر
دیدۂ اشک بار کا موسم

0
3