جب دل ہو مرکَزِ رحمَتِ رب، اور تن کو سجایا جاتا ہو
جب روح کے بدلے نفس کو ہی، ہر جام پلایا جاتا ہو
جب چھوڑ کے مُلہِم کی دعوت، ہمزاد منایا جاتا ہو
جب چھوڑ کے زیرکؔ رب کی رِضا، خلقت کو نبھایا جاتا ہو
اس حال میں ہم دیوانوں سے تُم کہتے ہو خاموش رہو؟

13