| دیتا ہے خدا بندے کو صدا، تو اور نہیں میں اور نہیں |
| بندے ہے تو میرا جلوہ نما، تو اور نہیں میں اور نہیں |
| جز میرے کسی کی حضوری نہیں، تجھ میں مجھ میں کوئی دوری نہیں |
| یہ وجود ترا ہے مرا پردہ، تو اور نہیں میں اور نہیں |
| یہ خاک تری ہے گھر میرا، یہ روح تری ہے امْر مرا |
| تو عشق مرا میں حسْن ترا، تو اور نہیں میں اور نہیں |
| ہر کوئی مجھے جو غیر کہے، آپس میں ہے ان جھگڑے بڑے |
| جو خودی سمجھا وہ بول اُٹھا، تو اور نہیں میں اور نہیں |
| مجھے دور کو خود سے کوئی سمجھا، دشمن ہے مرا وہ کیسا بڑا |
| تجھے اس سے بچا لوں سن تو ذرا، تو اور نہیں میں اور نہیں |
| تو نہ ہوتا کبھی شُنوا گویا میں سمیع ترا میں کلیم ترا |
| تیری آنکھوں میں ہے نور مرا، تو اور نہیں میں اور نہیں |
| یوں خواب میں تجھ میں سجاتا ہوں، تیری بند آنکھوں کو دکھاتا ہوں |
| میں بصیر ترا تو نظیر مرا، تو اور نہیں میں اور نہیں |
| ہر سانس میں اپنی پکار مجھے، یہ راز بتا ہی دوں گا تجھے |
| تو ذکر مرا، میں ترا چرچہ، تو اور نہیں میں اور نہیں |
| باتوں سے نہیں کچھ بھی حاصل، آ اب تو ذکی خود سے خود مل |
| پھر تو بھی کہے گا واہ رے وا، تو اور نہیں میں اور نہیں |
معلومات