| دِکھا کے نورِ نظر انجمن سے نکلوں گا |
| میں اپنے خواب کے روشن چمن سے نکلوں گا |
| یہ تیز دھوپ مجھے کب تلک ڈرائے گی |
| اُٹھا کے رختِ سفر، کوہ و بن سے نکلوں گا |
| تمام شہر نے باندھی ہیں پاؤں میں زنجیر |
| میں اپنے عزم کے پختہ سخن سے نکلوں گا |
| جو موج خونِ رگِ جاں میں ڈوب کر اُبھری |
| اُسی کی تاب لیے پیرہن سے نکلوں گا |
| فرازِ دار پہ ہر سمت ظلمتوں کا حصار |
| مگر میں بوند سا بن کر گگن سے نکلوں گا |
| خدا نے چاہا تو اک روز ابر بن کر میں |
| برس کے دشتِ بلا و مِحَن سے نکلوں گا |
معلومات