جستجو ہے کہ زندگی کیا ہے ؟
کفر کیا ہے؟ یہ بندگی کیا ہے؟
کیا حقیقت جزا سزا کی ہے؟
جنتی کون؟ پختگی کیا ہے ؟
جینا مرنا ہے کس لئے رائج
یہ قضا قدر دل لگی کیا ہے؟
جب بھی دیکھا ہے اہل بیتِ بغض
میں نے جانا کہ گندگی کیا ہے؟
جھگڑا جنت میں اور دُوزخ میں
موت کی حق کرختگی کیا ہے؟
ولّایتِ یا علی ضروری کیوں؟
پھر کہ مومن کی تازگی کیا ہے؟
بات غم دوراں عشق کی گر ہو
کیا چُھپا اور برہنگی کیا ہے؟
جب خدا سب کا خالق و مالک
غربا کی یہ بے مائگی کیا ہے؟
رزق میں اک بھروسہ ہےکاشف
خرچ کتنا؟ ادائیگی کیا ہے ؟
شاعر : کاشف علی عبّاس

0
99