پیرویِ امام واجب ہے |
روشنی کو خرام واجب ہے |
مے کدے کے نظام میں صاحب |
مے کشوں کو سلام واجب ہے |
آپ کو اس گلی سے نسبت ہے |
آپ کا احترام واجب ہے |
چار دن امتحان کے کاٹو |
پھر حیاتِ دوام واجب ہے |
امر یہ شاعروں کی بستی ہے |
پاسِ حسنِ کلام واجب ہے |
پیرویِ امام واجب ہے |
روشنی کو خرام واجب ہے |
مے کدے کے نظام میں صاحب |
مے کشوں کو سلام واجب ہے |
آپ کو اس گلی سے نسبت ہے |
آپ کا احترام واجب ہے |
چار دن امتحان کے کاٹو |
پھر حیاتِ دوام واجب ہے |
امر یہ شاعروں کی بستی ہے |
پاسِ حسنِ کلام واجب ہے |
معلومات