آغوش میں ہے دے دیا بیٹا بتولؑ نے
شبرؑ کو اپنا لال کہا ہے رسولﷺ نے
دھرتی کو اور زیادہ منور ہے کر دیا
عرشِ خدا سے ابنِ علیؑ کے نزول نے
مہکا دیا ہے فرش کو عنبر سے مشک سے
زہراؑ کا نورِ عینؑ نے حیدرؑ کے پھول نے
سبطِ نبیؑ کا نور برستا تھا جس گھڑی
ساغر بھی اپنے بھر لئے جنت کے پھول نے
گِرنے لگیں ہیں کفر کی دیواریں دم بدم
مسمار کر دیا ہے قلم کے اصول نے
صائب یہ کہتی سب سے ہے تیری سخنوری
بخشا ہے فیض تجھ کو یہ آلِ رسول نے۔

0
31