سینہ میں ہو ہر دم بسی آقا ؐ کی محبت
ویران ہے سینہ نہ ہو گر ان ؐ کی مودت
صدقہ میں ہمیں مل گئی فائق سی ہے عظمت
"نعمت ہے ہمارے لئے سرکار ؐ کی نسبت"
بن پائیں غلام شہ لولاک ؐ وہ سارے
نبیوں نے جتائی تھیں یہی مولیﷻ سے چاہت
ہے رتبہ بڑا امتی کا جان لیں ہم سب
ہے آج یہ موقع کہ سمجھ جائیں حقیقت
دانا ہے وہی موت کی تیاری جو کر لے
ہر آن اسے آپ ؐ کی پیاری رہے سیرت
سنت سے نہ اعراض کبھی برتیں گے ہرگز
محشر میں کریں گے سبھی ہم ورنہ ندامت
پیغام نبی ؐ اصل میں ناصؔر یہی پایا
انسان کو انسان بنانے کی ہو محنت

0
19