| رشتوں میں پہلے جیسا وہ احساس کیوں نہیں؟ |
| دل میں وہ ایک دوسرے کا پاس کیوں نہیں؟ |
| ہر شخص بد حواس ہے زر کے نشے میں اب |
| اک دوسرے کو ملنے کی وہ پیاس کیوں نہیں؟ |
| خود غرضیوں نے دل کو یوں تاریک کر دیا |
| امداد کی کسی سے بھی یہ آس کیوں نہیں؟ |
| ظاہر میں خوش لباس ہیں اکثر یہاں کے لوگ |
| باطن بھی ہو حسین، وہ لباس کیوں نہیں؟ |
| احسان بھول جاتے ہیں پل بھر میں لوگ سب |
| ماں باپ کی محبتوں کا پاس کیوں نہیں؟ |
| کھو بیٹھے ہیں غرور میں پہچان حق سبھی |
| لکھے پڑھے ضمیر کے حوا س کیوں نہیں؟ |
| اپنا گریباں جھانک ذرا تو بھی اے عتیق |
| تعلیم دین کا تجھے بھی پاس کیوں نہیں؟ |
معلومات