﷽ﷺ
جو انبیؑائے حق کا واحد امامؐ ہے
آتا درودِ ربی اُنؐ پر مدام ہے
مختار پیارے آقؐا جو بانٹتے ہیں خیر
کرتا جہانِ کن سب اُنؐ کو سلام ہے
خلقِ خدا ہے تاباں اُنؐ پر درود سے
مولا ہے جانتا کیا اُنؐ کا مقام ہے
نامِ نبیؐ ہے سمرن دارین کا سدا
ڈنکا جمالِ دلبرؐ بالائے بام ہے
بردوں میں اُنؐ کے ناری، خاکی کثیر تر
جبریل مَلکِ نوری، اُن کا غلام ہے
کہتے ہیں مصؐطفیٰ سب، حکمِ جلیل سے
جو فیضِ قُل ہے اُنؐ سے، رب کا کلام ہے
منبع ہیں خیر کل کا، آقؐائؐے دو سریٰ
سب انبیؑا نے اُنؐ کو، مانا امامؐ ہے
محمود! تیرے طالع، خیراتِ مصؐطفیٰ
فیضِ کثیر جن کا ہستی، پہ عام ہے

21