خامشی میں ضم ہوئے طوفان تک
کیا تلاطم کا فغاں آواز دے
شور ہی جب زندگی کی گونج ہو
موت آنے کی کہاں آواز دے؟
بے محل ہو زندگی سے بات چیت
کاش کوئی ہم زباں آواز دے
پُر فتن ہے زندگی کی بازگشت
سوچ کر اے جانِ جاں آواز دے
وار دے طالب طلب پر زندگی
موت پھر چاہے جہاں آواز دے

0
27