احمدﷺ کا دل و جان نگہبان علیؑ ہے
خالق نے کہا بولتا قرآن علیؑ ہے
عیسیٰؑ کا بھی موسیٰؑ کا بھی ارمان علیؑ ہے
نبیوںؑ کے بھی ہر درد کا درمان علیؑ ہے
دیتا ہے مزہ عشقِ ولا عشقِ خدا کا
ہر ایک حلالی کی یہ پہچان علیؑ ہے
کہتی ہیں سرِ دشت بھی یہ دھڑکنیں میری
کیا خوف بھلا ہے تجھے سلطان علیؑ ہے
کرتا ہے وضو خون سے کہتا ہے یہی دل
سر شار ہوا جاتا ہوں مہمان علیؑ ہے
معراج پہ وہ کون تھا اور کون تھا بولا
لہجہ یہ بتاتا ہے کہ ہر آن علیؑ ہے
ملتا ہے خدا کہتے ہیں یہ ڈھونڈنے سے لوگ
ولیوں سے سُنا ہے کہ وہ رحمان علیؑ ہے
صائب کو عطاء کر دیا لفظوں کا خزانہ
اور لفظوں پہ لکھا ہے کہ ایمان علیؑ ہے۔

0
31