لگا کے رکھ لگن اپنی حبیبِ کبریا کے ساتھ |
تعلق ہوگا پھر قائم ترا تیرے خدا کے ساتھ |
محبت دل میں رکھ اپنے نبی کی ہر ادا کے ساتھ |
اٹھے گا حشر کے دن تو محمد دلربا کے ساتھ |
نہیں مومن وہ بندے جو عداوت پال رکھتے ہیں |
ابوبکر و عمر عثماں علی شیرِ خدا کے ساتھ |
محبت کے سمندر میں لگا غوطہ عتیق اب تو |
بقا مشروط ہے تیری محبت میں فنا کے ساتھ |
معلومات