واہ کتنا دلرُبا ہے، برف باری کا سماں |
برف باری پر فِدا ہے، برف باری کا سماں |
اوڑھ لی پوشاک نوری ہر شجر نے دیکھ لو |
نور میں ڈوبا ہُوا ہے، برف باری کا سماں |
بِچھ گئی فرشِ زمیں پر ہر طرف چادر سفید |
مَن کو اپنے بھا گیا ہے، برف باری کا سماں |
برف کے ریشوں کی نرمی میں چُھپی ہے جن کی یاد |
دے رہا اُن کو صدا ہے، برف باری کا سماں |
آئِنہ ہے برف کا اور اُن کا رُخ پرتو فِگن |
چاند کو شرما رہاہے، برف باری کا سماں |
چائے چٹنی اور پکوڑے، اِس پہ اُن کا ساتھ ہو |
ہاں کرم کی انتہا ہے، برف باری کا سماں |
پیار کا گر دیپ زیرکؔ دل میں جلتا ہو تِرے |
پھر تمازت سے بھرا ہے، برف باری کا سماں |
معلومات