| آۓ دنیا میں جب خاتم الانبیاء ظلم جتنے تھے سارے ٹھکانے لگے |
| ہر طرف روشنی روشنی ہوگئی چاند تارے سبھی جگمگانے لگے |
| پرچمِ دین اسلام اونچا ہوا پرچمِ دین کفار نیچا ہوا |
| جب عمر ابن خطاب مومن ہوۓ پھر تو کفار سب تھرتھرانے لگے |
| جبرئیل آکے بولے یہ سرکار سے آپ گر کہہ دیں ان پر گرادوں پہاڑ |
| لوگ طائف کے جب میرے سرکار پر بے رحم ہوکے پتھر چلانے لگے |
| چودہ سو سال پہلے تو اتنا ہی تھا قبر پر جاتے عبرت کا مقصد لئے |
| آج تو قبر پر سجدے کرنے لگے اور چادر پہ چادر چڑھا نے لگے |
| عالم الغیب ہیں نہ نبی نورہیں دونوں باتیں یہ قرآں میں مذکور ہیں |
| کن دلائل سے اے جاہلو نور اور عالم الغیب ان کو بتانے لگے |
| سارے عشاق خوشیاں منانے لگے آسماں سے فرشتے بھی آنے لگے |
| جھوم کر جب اے یونسؔ کسی بزم میں نعت سرکار کی ہم سنانے لگے |
معلومات