حیدری دیوانے بھی ہم ، دم بدم بو بکری ہیں ہم
دور رہتے ہیں ہم سے غم ، ہے کرم بوبکری ہیں ہم
۔
حیدر و عثمان و عمر کر کے بیعت ثابت کیا
ہے خلافت بوبکر کی اور نعم بو بکری ہیں ہم
۔
سر بکف اٹھاتے ہیں ناز وہ فرشتے اور وہ ارم
ہر جگہ ہم ہیں اس لیے محتشم بوبکری ہیں ہم
۔
جھوم کر گو کہتے ہیں یہ سر لب آنکھیں ہاتھ اور زباں
روشنائی تختی ورق یہ قلم بوبکری ہیں ہم
۔
وہ خلیفہ پہلے ہوئے ، افضلٌ بعد الانبیاء
بات یہ بالتحقیق ہے ، محترم ! بوبکری ہیں ہم
۔
ہے سند بخشش کی ہمیں اے مدثر کافی یہی
مصطفی کے بوبکر ہیں ، ان کے ہم بوبکری ہیں ہم

0
7