مرے درد دل کی دوا ہو رہی ہے |
بڑی اچھی خاصی شفا ہو رہی ہے |
یہ غم کوچ کرتے نظر آ رہے ہیں |
کرم کی جو مجھ پر نگا ہو رہی ہے |
میں ہر روز کہتا ہوں جو نعت ان کی |
مدینے سے مجھ پر لقا ہو رہی ہے |
بقا مل رہی ہے اسی زندگی کو |
ترے عشق میں جو فنا ہو رہی ہے |
عتیق اب تو کہہ دے کہ نعتوں کا صدقہ |
قبول اب مری ہر دعا ہو رہی ہے |
معلومات