اصحابؓ و اہلِ بیتؑ کے در کا گدا ہوں میں
اس واسطے زمانے کو اچھا لگا ہوں میں
مجھ میں نکھار عشقِ مجازی سے نا ہوا
بس عشقِ اہلِ بیتؑ سے ہی تو سجا ہوں میں
میں دیکھتا نہیں کہ مفادِ زمانہ کیا..!
پلتے نبیﷺ کے در پہ جو اُن کا سگا ہوں میں
اسلاف کے سکھائے پہ چلتا مرا قلم
سمجھے منافقوں کے لئےکیوں سزا ہوں میں..!
مقتل میں سیّدوںؑ نے بتایا یزید کو
ظالم ہے تُو تو صابرِ بے انتہا ہوں میں
مجھ پر میاؔں کرم ہے خدا کا اسی لئے
دنیا کو چھوڑتے ہوے اُنکاﷺ بنا ہوں میں
میاؔں حمزہ

26