ہیں مولا کے پیارے نبی جی ہمارے
ملے جن کو رتبے خدا سے ہیں سارے
ہے جس نے سجایا یہ سینہ دہر کا
وہ لال آمنہ کے خدا کے ہیں پیارے
جھکا تھا یہ کعبہ سلامی میں اُن کی
درخشاں ہوئے جن سے سارے نظارے
دے مولود اُن کا جہانوں کو زینت
عطائے خدا نے نبی یہ اتارے
ضحیٰ کا ہے چہرہ ہیں وللیل زلفیں
دنیٰ میں نبی نے ہیں لمحے گزارے
ہے قوسین قربت نبی کو ملی جو
حبیبی نبی کو خدا خود پکارے
ہیں محمود! ساقی نبی میرے سرور
کہ ہاتھوں سے اُن کے ہیں نکلے فوارے

1
9
ساقی نبی میرے سرو

0