تم ہی آنکھ کا تارا ہو
میرا پیار نظارہ ہو
چپکے چپکے روتا ہے
شاید درد کا مارا ہو
ہنستے ہنستے سہہ لوں گا
جتنا بھی دُکھ بھارا ہو
اس کو جیت سے کیا مطلب
جیت کے سب جو ہارا ہو
ایسا ہو اک اپنا گھر
جس میں پیار تمہارا ہو
سُولی پر میں چڑھ جاؤں
تیرا ایک اشارہ ہو
مانی پیار سمندر ہے
تُم بھی ایک کنارہ ہو

72