| عصیاں سے آج کی شب ملتی برات ہے |
| دوزخ سے آج کی شب ملتی نجات ہے |
| اٹھ ذکر کر اے بندے دستِ دعا اٹھا |
| مانگو کہ سن رہا رب ہر کس کی بات ہے |
| تو جاگ آج کی شب اور بھاگ بھی جگا |
| قسمت تری بدلنے والی یہ رات ہے |
| قربِ خدا کا احسن موقع ہے یہ گھڑی |
| جلوہ فگن فلک پر خود رب کی ذات ہے |
| توبہ کرو کہ ہیں یہ لمخاتِ مغفرت |
| بخشش کے بعد ملتی تازہ حیات ہے |
معلومات