وفا شعار تو سارے ملن کے ساتھ رہے
جو درد مند بہت تھے، لگن کے ساتھ رہے
عجیب بات نہیں، ملک سے ہو پیار ہمیں
وطن پرست ہمیشہ وطن کے ساتھ رہے
مزاج نرم ضروری ہے ورنہ مشکلیں ہوں
عناد، بغض رکھیں گر، جلن کے ساتھ رہے
سزا تو کوئی بھی صورت لئے پکڑ سکے گی
عذاب میں کرے توبہ، کڑھن کے ساتھ رہے
کہ تفرقہ کبھی بھولے سے برتئے گا نہیں
بھلائی، امن و سکوں کی چلن کے ساتھ رہے
مگن بھی ہم رہیں سب خیر خواہی میں ہی سدا
جنون، قوم کی خدمت، مشن کے ساتھ رہے
حدیث پر ہی جو ناصؔرعمل کریں گے سبھی
نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج، سنن کے ساتھ رہے

0
44